ھم پاکستانیوں کی رہاٸی پر تہہ دل سے عمان کے سلطان کا شکریہ ادا کرتے ہیں

ھم تہہ دل سے عمان کے سلطان کا شکریہ ادا کرتے ہیں
عمان اٸیرلاٸن 


سلطنت عمان

کے نئے حکمران "سلطان ہیثم بن طارق" کا 343 پاکستانی قیدیوں کےلئے عام معافی کا اعلان عمان کی مختلف جیلوں میں قید 343 قیدی  رہا کر دیے گئے۔


سلطنت عمان کے فرماں روا سلطان ہثیم بن طارق سے ملاقات میں سفیر پاکستان "احسن وگن" نے قیدیوں کے حوالے سےبات کی۔
گزشتہ روز 146 قیدیوں کو لے کر  سلام ایئر کی پہلی  فلائٹ پاکستان پہنچی جبکہ دوسری فلائٹ باقی قیدیوں کو لے کر پاکستان پہنچی۔

پاکستانی سفیر  نے ایئرپورٹ پر ان  قیدیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت پاکستانی ہم سب کو چاہیئےکہ جہاں بھی ہوں وہاں  قانون کی پاسداری کریں اور اچھے پاکستانی شہری بن کر اپنی زندگی گزاریں۔
انہوں نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کا خصوصی شکریہ ادا کیا 
جنہوں نے ان قیدیوں کی عام معافی کے اعلان کے ساتھ ساتھ سلام ایئر کی دو خصوصی پروازیں بھی عمان کے  خرچ پر مفت مہیا کی   اس اعلان  سے عمان اور پاکستان کے درمیان دوستی اور تعلق کو مزید فروغ ملے گا 
ھم تہہ دل سے عمان کے سلطان ک شکریہ ادا کرتے ہیں


Post a Comment

0 Comments