![]() |
صدر مملکت |
اسلام آباد:
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کنسٹرکشن انڈسٹری کو مراعات دینے کیلئے آرڈیننس پر دستخط کردیے، جس کے بعد اسے قانون کا درجہ حاصل ہوگیا اور اس پر عمل درآمد بھی شروع ہوگیا ہے
نئے قانون کے تحت تعمیراتی منصوبوں میں سرمایہ کاری پر ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے
پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری پر 90 فیصد ٹیکس چھوٹ ہوگی، بلڈرز اور لینڈ ڈویلپرز کو خصوصی ٹیکس مراعات ملیں گی، کنسٹرکشن سیکٹر کو انڈسٹری کا درجہ حاصل ہوگا، فکسڈ ٹیکس اسکیم متعارف کروائی جائےگی، بلڈرز اور لینڈ ڈویلپرز کو انکم ٹیکس اور کیپیٹل گین ٹیکس کی چھوٹ حاصل ہوگی۔
آرڈیننس کا اطلاق پبلک آفس ہولڈرز اور بے نامی داروں، جرائم اور دہشت گردی کے سرمایہ پر نہیں ہوگا۔
صدرمملکت نے وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد کنسٹرکشن انڈسٹری کے مراعاتی پیکج کے آرڈیننس پردستخط کردیے ہیں جس کے ساتھ ہی آرڈیننس اب قانون بن گیا ہے اور تعمیراتی صنعت کےلیے مراعاتی پیکج پر عملدرآمد شروع ہوگیا
0 Comments