افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے بارڈر کھل گیا الحَمْدُ ِلله


افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے بارڈر کھل گیا 

افغانستان میں پھنسے پاکستانی شہریوں کیلئے طورخم بارڈر کھول دیا گیا 40 پاکستانی طورخم سرحد کراس کرکے پاکستان میں داخل ہوگئے ہیں


ضلع انتظامیہ کے مطابق افغانستان میں پاکستانی قونصلیٹ سے فراہم کردہ لسٹ کے مطابق پاکستانی شہریوں کو بارڈر کراس کرنے کی اجازت دی دی گئی
پاکستانی قونصلیٹ بارڈر حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں 
قونصلیٹ  میں نام درج نہ  کرنے والوں کو بارڈر کراس کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی

انتظامیہ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث افغانستان میں ہزاروں پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں ان پاکستانیوں کو بارڈر کراس کرنے کے بعد  قرنطینہ مرکز منتقل کر دیا جاٸیگا  جہاں تمام افراد کو 14 دنوں تک قرنطینہ سینٹرز میں رکھا جائے گا اور رپورٹ منفی آنے پر گھروں میں جانے کی اجازت دے دی جاٸے گی

Post a Comment

0 Comments