
لینا اس سے زیادہ آسان نہیں ہو سکتا تھا۔
یہ دعوٰی میں اپنی رپورٹنگ کی بنیاد پر کر رہا ہوں۔
اکتوبر 2019 میں، میں نے کورونا وائرس کی ایک فرضی عالمی وبا کے بارے میں ایک سِمیولیشن یا تمثیل کا مشاہدہ کیا تھا۔ اسی طرح سنہ 2017 کے موسم بہار میں، میں نے اسی موضوع پر ٹائم میگزین کے لیے ایک مضمون لکھا تھا۔ رسالے کے سرِ ورق پر تحریر تھا: ’خبردار: دنیا ایک اور عالمی وبا کے لیے تیار نہیں ہے۔‘
اس کا مطلب بالکل یہ نہیں ہے کہ میں دوسروں سے زیادہ سوجھ بوجھ رکھتا تھا۔ پچھلے پندرہ برس میں ایک ایسی عالمی وبا کے بارے میں بہت سے مضامین اور قرطاسِ ابیض شائع ہوئے ہیں جن میں خبردار کیا گیا تھا کہ ہمارے نظام تنفس کو متاثر کرنے والا ایک نیا مرض پھیلنے والا ہے۔
بس یہ معلوم نہیں تھا کہ کب؟ سنہ 2018 میں بی بی سی فیوچر میں ہم نے لکھا تھا کہ فلو کی طرح کی ایک عالمی وبا بس وقت کی بات ہے، اور یہ کہ دنیا میں لاکھوں غیردریافت وائرس موجود ہو سکتے ہیں.
ایک ماہر نے ہمیں بتایا تھا ’میرے خیال میں اگلی عالمی وبا کے ایک نئے وائرس سے پھیلنے کا خدشہ بہت زیادہ ہے
0 Comments