‘کرونا وائرس کے حوالے سے قائم بلوچستان کی پارلیمانی کمیٹی کا نوٹیفیکیشن واپس لینا ہوگا


سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی
 نے مطالبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے قائم بلوچستان کی پارلیمانی کمیٹی کا نوٹیفیکیشن واپس لیا جائےجس کا کنوینرچیف سیکریٹری بلوچستان کو مقررکیا گیا ہے۔ کیونکہ پارلیمانی کمیٹی کا سربراہ ایک ایسا شخص نہیں ہوسکتاجوممبراسمبلی نہیں    
میاں رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سے درخواست کرتا ہوں کہ کرونا وائرس پر قائم پارلیمانی کمیٹی کا نوٹیفیکیشن واپس لےجس کا کنوینر چیف سیکریٹری بلوچستان کو لگایا گیا ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی ایک ایسا شخص نہیں کرسکتا،،جوایوان کا رکن نہ ہو۔پارلیمانی کمیٹی میں 7 صوبائی وزراء ہیں جو رتبہ کے لحاظ سے چیف سیکریٹری سے بالا ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی میں 6 ارکان صوبائی اسمبلی شامل ہیں مناسب نہیں کہ ارکان اسمبلی کو بیروکریٹ کے ماتحت کیا جائے ۔ پارلیمانی روایت میں ایسی پارلیمانی کمیٹی کی کبھی کوئی مثال نہیں ملتی۔اس پارلیمانی کمیٹی کا قیام جمہوری عمل کو بے معنی بنانا ہے۔یہ ان تمام اداروں کی بحر متی ہے جنہیں آئین نے تشکیل دیا 
سول بیوروکریٹس پارلیمانی کمیٹی کی معاونت کےلئے ہوتی ہیں

Post a Comment

0 Comments