گاڑی کے ساتھ دفن ۔ وجہ حیران کن

کیپ ٹاﺅن(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ

 میں انتقال کر جانے والے ایک آدمی کو گھر والوں نے ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا کر گاڑی سمیت دفن کر ڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ آدمی 72سالہ سیاستدان تشیکدے پتسو (Tshekede Pitso)تھا جو ’دی یونائیٹڈ ڈیموکریٹک موومنٹ‘ نامی سیاسی جماعت کا سینئر رہنما تھا۔ اسے اپنی مرسیڈیز گاڑی سے بہت پیار تھا اوراس نے بیشتر وقت اسی گاڑی میں گزارا تھا۔ اس نے مرنے سے پہلے اپنے تین بیٹیوں اور دوبیٹوں کو وصیت کی تھی کہ اسے اس کی مرسیڈیز گاڑی سمیت دفن کیا جائے چنانچہ اس کے مرنے کے بعد اس کی اولاد نے اسے ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا کر اسکے ہاتھ سٹیئرنگ وہیل پر رکھے اور گاڑی سمیت اسے قبر میں اتار دیا

اس کی 49سالہ بیٹی سیفورا لیٹسواکا کاکہنا تھا کہ ”ایک وقت تھا کہ میرا باپ امیر کاروباری شخص تھا اور اس کے پاس بے شمار مرسڈیز گاڑیاں تھیں۔ پھر حالات خراب ہوئے، کاروبار تباہ ہو گیا اور تمام گاڑیاں بھی چلی گئیں، جن سے اسے بہت محبت تھی۔ دو سال قبل اس نے بمشکل پیسے جمع کرکے یہ سیکنڈ ہینڈ مرسڈیز بینز خریدی تھی اوراس کے بعد زیادہ تر وقت گاڑی میں ہی گزارتا تھا۔ گاڑی گھر کے باہر کھڑی ہوتی تھی اور میرا باپ اس میں بیٹھا رہتا تھا۔ وہ گاڑی چلا نہیں سکتا تھا لیکن اسے گاڑی میں ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے رہنے سے ہی بہت خوشی ملتی تھی۔وہ اکثر کہا کرتا تھا کہ جب اس کی موت ہو تو اسے اس گاڑی کے ساتھ ہی دفن کیا جائے چنانچہ ہم نے اس کی وصیت پر عمل کر دیا

Post a Comment

0 Comments