رمضمان کی تیاری کیسے کریں مرحبا رمضان کریم
رمضان کی تیاری کیجئے
انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سے احتراز
رمضان میں اوقات کی قدردانی بڑی اہم ہے۔ آج کل انٹرنیٹ و سوشل میڈیا وقت کے ضیاع کا بڑا سبب بن رہے ہیں، لہذا رمضان سے قبل ان کے استعمال کو ختم یا محدود کرنے کی کوشش بن کریں۔
امام مالک اور دیگر اسلاف کا تو یہ تک معمول تھا کہ رمضان آتے ہی علمی مجالس بھی موقوف کر دیتے اور تلاوت قرآن میں مشغول ہوجاتے
ٹی وی خرافات کا مجموعہ ہے۔ لہذا رمضان کی آمد سے قبل اس سے جان چھڑانے کی کوشش کریں۔
ٹی وی پر "رمضان نشریات" کے نام پر اکثر پروگرام غیر شرعی اور مخلوط ہیں۔ ایک آدھ دینی پروگرام درست بھی ہو تو اسے بنیاد بنا کر ٹی وی کے سامنے وقت ضائع کرنا ہوشمندی نہیں، کیونکہ دینی پروگرامز کے دوران اشتہارات میں موسیقی اور نامحرم عورتیں، رمضان کی روحانیت ختم کرنے کے لیئے کافی ہے
رمضان عبادت کا مہینہ ہے۔ شاپنگ و خریداری کا نہیں، نیز رمضان میں رش اور مہنگائی کی وجہ سے وقت اور پیسے کا ضیاع ہوتا ہے۔
اور اس بار عید پر سادگی اپنائیں.... کیونکہ مشکل وقت ہے۔
رمضان المبارک کے لیئے کاموں کا بوجھ ہلکا رکھیں۔
گھر میں کوئی تعمیراتی یا رنگ روغن کا کام کروانا ہو، مشین کی مرمت ہو
0 Comments